بھٹکل:9؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)انجمن بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے ) کی طالبات بی بی اے کے یونیورسٹی متحانات میں امتیازی نمبرات لیتے ہوئے یونیورسٹی کی سطح پر رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں ۔ یونیورسٹی سطح پر قادر ی فرزین کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے تو وہیں مارکیٹنگ کے پرچے میں زائد نمبرات حاصل کرنےپر بی بی عائشہ پیرزادے کو گولڈ میڈل سے نوازتے ہوئے اعزاز بخشا گیا ہے۔
کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ میں 8اکتوبر2021کو منعقدہ کانویکشن جلسہ میں سال 2019 یونیورسٹی سطح پر تھرڈ رینک اور اوربی بی اے مارکیٹنگ کے پرچے میں سو میں سو نمبرات حاصل کرنے پر قادری فرزین بنت قادری محمد اقبال کودو گولڈ میڈل سے نوازا گیاتو2020کے سالانہ امتحانات میں بی بی عائشہ پیرزادے بنت سید حسین پیرزادے نے بی بی اے مارکیٹنگ میں 100میں 100 نمبرات حاصل کرنے پر گولڈ میڈل سے اعزاز بخشا گیا۔انجمن حامئی مسلین بھٹکل کے عہدیداران ، اساتذہ اور دیگر متعلقین نے دونوں طالبات کو مبارکبادی پیش کی ہے۔
فی الحال قادری فرزین انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل سے ایم بی اے مکمل کرنے کے بعد انجمن گرلس ہائی اسکول نوائط کالونی بھٹکل میں تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں تو بی بی عائشہ پیرزادے انجمن انجنئیرنگ کالج سے ایم بی اے میں زیر تعلیم ہیں۔